ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کے احتجاج کاوسیع اثر،دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے متاثر، ٹرینوں کو بھی منسوخ کرنا پڑا،شاہراہیں جام،ٹریفک معطل

کسانوں کے احتجاج کاوسیع اثر،دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے متاثر، ٹرینوں کو بھی منسوخ کرنا پڑا،شاہراہیں جام،ٹریفک معطل

Tue, 28 Sep 2021 00:02:58    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کسانوں کے بھارت بندکاملک گیراثرہوا۔بھارت بند کا اثر پنجاب سے کیرالہ تک دیکھا گیا ، کسان صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک ملک بھر میں کئی اہم شاہراہیں اور ریلوے ٹریک بلاک کر کے احتجاج کرتے نظر آئے۔ بھارت بند کی وجہ سے ملک کے دارالحکومت دہلی کی تمام سرحدوں پر زبردست جام رہا۔ کسانوں نے دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے کو صبح 6 بجے دہلی کی غازی پور بارڈر پر بند کر دیا جوتقریباََ4 بجے کھول دیا گیا۔ بھارت بند کا سب سے بڑا اثرپنجاب،ہریانہ میں دیکھاگیا۔

کسانوں نے پنجاب اور ہریانہ میں تقریباََ تمام بڑی شاہراہیں اورریلوے ٹریک بند کر دیے۔ صبح ہی میں کسانوں نے ہریانہ کو دہلی سے ملانے والی کونڈلی مانیسر ایکسپریس وے اور پلول کوملانے والی سڑک کو بند کردیا۔ بھارت بندمیں خواتین کسانوں کی زبردست شرکت بھی تھی۔ بھارت بند کی وجہ سے چنڈی گڑھ شتابدی سمیت تقریباََ 15 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔ مغربی اتر پردیش میں بھی بند کا وسیع اثر ہوا۔ مراد نگر ، غازی آباد کے قریب دوہائی میں کسانوں نے میرٹھ اور دہلی جانے والی سڑک بلاک کردی ، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہاہے کہ حکومت کو مذاکرات کا وقت اور جگہ بتانی چاہیے ، کسان غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیارہیں۔کسانوں کے مسئلے پر اپنی ہی حکومت کے خلاف محاذکھولنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی ورون گاندھی نے یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر گنے کی قیمت 400 روپے فی کوئنٹل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل اتوار کو ہی ، یوپی حکومت نے گنے کی قیمت 325 روپے سے بڑھا کر 350 روپے فی کوئنٹل کر دی۔


Share: